نارتھ یارک میں ایک شخص شدید زخمی، ہسپتال منتقل

کمیونٹی نیوز

ٹورانٹو (پاکستان پوسٹ)نارتھ یارک میں پولیس کو ایک شخص شدید زخمی حالت میں ملا۔ پولیس نے اسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس افسر ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ اسے سڑک کے کنارے ایک شخص زخمی حالت میں نظر آیا۔ وہ شخص رات پونے چار بجے کے قریب فیلمبورو ڈرائیو کے قریب کیل سٹریٹ کی ایک رہائشی عمارت کے باہر پڑا تھا۔ اس شخص کی عمر اندازا بیس سال ہے اور لگتا ہے کہ اس کے سر پر زخم آئے ہیں جبکہ ایک ہاتھ بھی زخمی ہے جبکہ وہ شدید سردی سے متاثر بھی لگ رہا تھا۔ ٹورانٹو پیرا میڈکس کے مطابق اس کی حالت تشویش ناک تھی لیکن خطرے سے باہر تھی۔پولیس کا ابتدا میں خیال تھا کہ اس پر کسی نے حملہ کیا ہے تاہم بعد میں کہا کہ انہیں واقعے کے مشکوک ہونے کا شبہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے