جی ٹی اے کے دو پولیس آفیسر نشے میں گاڑی چلانے پر گرفتار

کمیونٹی نیوز

ٹورانٹو (پاکستان پوسٹ)اونٹاریو کی پولیس نے پیل اور یار ریجنز سے تعلق رکھنے والے دو پولیس افسروں کو نشے میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ صوبائی پولیس نے دونوں گرفتاریوں کی تصدیق کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پیل کے اہل کار کو ہفتے کی رات برلنگٹن میں کیو ای ڈبلیو پر روکنے کے بعد حراست میں لیا گیا ۔ پولیس نے ٹویٹ کیا ہے کہ برلنگٹن کے چوالیس سالہ ایڈریا ن وولی کو نشے میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خوان میں الکوحل کی مقدار اعشاریہ آٹھ صفر پائی گئی ہے۔یارک سے گرفتار ہونے والے پولیس افسر کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اس پر فرد جرم عائد ہوئی ہے یانہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے