ہیلتھ سسٹم کی مزید نجکاری کا امکان مسترد نہیں کر سکتے:اونٹاریو حکومت

کمیونٹی نیوز

ٹورانٹو (پاکستان پوسٹ)اونٹاریو حکومت نے کہا ہے کہ وہ صوبے کے ہیلتھ سسٹم میں مزید نجکاری کے امکان کو مسترد نہیں کر سکتے۔ اونٹاریو کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے صحت کے نظام میں تبدیلی کے عمل میں دو سطحی کیئر کا نظام شامل نہیں ہو گا۔ کرسٹائن ایلیٹ نے یہ بات حکومت کے ہیلتھ کیئر بل کے حوالے سے اپوزیشن کی طرف سے لیک ہونے والی ایک دستاویز کے سامنے آنے کے بعد کی ہے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے این ڈی پی کی قائد اینڈریا ہاروتھ خبردار کر چکی ہیں کہ بل کے الفاظ سے نج کاری کا دروازہ کھلتا نظر آرہا ہے۔ ایلیٹ نے ہاروتھ کے اس بیان کو غلط قرار دیا ہے تاہم انہوں نے ہیلتھ سسٹم کی نجکاری کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ صحت کا نظام دو سطحی نہیں ہو گا ۔ مریضوں کو مزید خدمات کے حصول کے لیے اپنی جیبوں سے کچھ نہیں ادا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ بل کے تحت سرکاری اداروں کی خدمات کو سپر ایجنسی کے سپرد کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے