رمضان المبارک: اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے

ہر سال رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس رمضان المبارک میں اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں اور اس ماہ کے اختتام تک یہ تعداد مزید اور تیزی کے ساتھ بڑھے گی۔ اعداد […]

Continue Reading

غزہ : جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود اسرائیلی بربریت جاری

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، صیہونی فوج کی غزہ پٹی میں حماس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق قرارداد گزشتہ روز (پیر) کو اسرائیل کے قریبی اتحادی امریکا کی عدم شرکت کے […]

Continue Reading

نئی دہلی میں کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے عام آدمی پارٹی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا، عام آدمی پارٹی نے وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے قریب واقع 3 میٹرو سٹیشن بند […]

Continue Reading

لداخ کے ہزاروں شہریوں کا آرٹیکل 370 کیخلاف احتجاج

بھارت میں قائم مودی حکومت کی جانب سے کشمیر اور لداخ پر لگائے گئے جابرانہ آرٹیکل 370 کیخلاف آوازیں تیز ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 370 کیخلاف کشمیر کے بعد لداخ کے عوام بھی اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سراپا احتجاج ہیں، منجمد درجہ حرارت کے باوجود ہزاروں شہریوں کا مودی حکومت کیخلاف احتجاج […]

Continue Reading

اسرائیل 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی رہا کرنے پر رضا مند

قطر میں ہونے والے مذاکرات کے دوران اسرائیل اپنے 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضا مند ہو گیا۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کے شہر دوحہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات میں اہم ترین پیشرفت سامنے […]

Continue Reading

غزہ میں فلسطینی خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے منظم منصوبے کا انکشاف

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی خواتین کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنرل عامر ایویوی نے امریکا میں اسرائیل کی فلسطین سے متعلق اتھارٹی کے انچارج کو میٹنگ کے دوران بریفنگ میں بتایا کہ ہمارے فوجی اور سپاہی منظم منصوبے […]

Continue Reading

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق الیکشن کمیشن آف بھارت نے 19 اپریل سے یکم جون تک عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا، انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ خبر ایجنسی کے […]

Continue Reading

روس میں صدارتی انتخابات کا تیسرا اور آخری روز، پیوٹن نے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا

روس میں جاری آٹھویں صدارتی انتخابات کے تیسرے اور آخری روز روسی صدر پیوٹن نے ماسکو میں آن لائن ووٹ کاسٹ کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انتخابات میں 71 سالہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی جیت کا قوی امکان ہے، الیکشن جیت کر پیوٹن پانچویں مرتبہ صدارت کا منصب سنبھالیں گے، اتوار کو پولنگ […]

Continue Reading

روس میں صدارتی انتخابات کا آخری روز، مجموعی ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زیادہ ہونے کی توقع

روس میں صدارتی انتخابات کیلئے تیسرے اور آخری روز ووٹنگ کا عمل جاری رہا، مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ روسی الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات کیلئے چار امیدوار مدمقابل ہیں، صدر پیوٹن کے جیتنے کے واضح امکانات ہیں، گزشتہ شام تک نصف سے زیادہ روسی ووٹرز […]

Continue Reading

اسرائیلی طیاروں کی نصیرات کیمپ پر بمباری، 93 فلسطینی شہید، 212 زخمی

اسرائیلی طیاروں کی نصیرات کیمپ پر سحر و افطار کے اوقات میں بمباری سے حملوں میں 93 فلسطینی شہید، 212 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان میں بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری نہ رک سکی، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 93 فلسطینی شہید، 212 زخمی ہو گئے۔ اس […]

Continue Reading