فورڈ حکومت کی کٹوتیوں کی تجاویز پر ناقدین برہم

کمیونٹی نیوز

ٹورانٹو (پاکستان پوسٹ)اونٹاریو کے طلبہ تنظیم نے فورڈ حکومت کی طرف سے پوسٹ سیکنڈری سٹوڈنٹ فنڈنگ پر کارروائی کو مسترد کر دیا ہے۔ تاہم ایک اہم مسئلہ پر غور کرنا بھی ضروری ہے اور وہ ہے اونٹاریو کا آسمان سے باتیں کرتا ہوا قرضہ۔ کینیڈا کا سوائے آبادی کے ہر اعتبار سے بڑا صوبہ قرضے کے دلدل میں گردن تک دھنسا ہوا ہے اور اس صوبے کی مثال اب اس گاڑی کی ہو چکی ہے جس پر ڈرائیور کا کنٹرول نہ رہا ہو۔ اس لیے صوبے کے بجٹ میں تخفیف کا الزام وزیر اعلی ڈگ فورڈ کا دنیا مناسب نہیں۔ یہ بات تو سب سمجھتے ہیں کہ جب کوئی معاشرہ اپنا قرضہ واپس نہیں کر سکتا تو کیا ہوتا ہے۔ نیو فاﺅنڈ لینڈ کی مثال سب کے سامنے ہے جو دوبارہ برطانوی نو آبادی بننے سے قبل ہر ڈالر کا پچپن فی صد قرضے کی مد میں واپس کر رہا تھا۔ یونان کی مثال لے لیجیے جب وہ ڈیفالٹ ہوا تو اسے اپنا قرضہ ادا کرنے کے لیے کفایت شعاری کے کئی اقدامات کرنا پڑے اور جرمنی سے بیل آﺅٹ بھی لینا پڑا۔ اونٹاریو بھی اپنے قرضے کے حوالے سے خود کو اسی صورت حال میں دیکھ رہا ہے اور اس کے پاس مختلف فنڈز میں کٹوتی کے سوا کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں بچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے