منی لانڈرنگ :اونٹاریو اور کیوبک میں تیرہ افراد گرفتار

کمیونٹی نیوز

ٹورانٹو (پاکستان پوسٹ)آر سی ایم پی کا کہنا ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کو توڑا ہے اور اس آپریشن کے نتیجے میں اونٹاریو اور کیوبک سے پندرہ کے قریب گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ سارجنٹ لک تھبالٹ کا کہنا ہے کہ وہ دو ہزار سولہ سے اس نیٹ ورک کے پیچھے لگے ہوئے تھے۔ انہوں نے آپریشن کے حوالے سے کچھ تفصیلات بھی مہیا کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد مزید تفصیلات بھی مہیا کریں گے۔ آر سی ایم پی نے کینیڈین اور غیر ملکی کرنسی میں تقریبا ایک ملین ڈالر کی رقم برآمد کی ہے جبکہ مختلف اقسام کی منشیات بھی پکڑی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گرفتار پندرہ افرا دکے علاوہ چار مزید کی تلاش جاری ہے۔ تھبالٹ نے گرفتار افراد کے نام جاری نہیں کیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے