خواتین مردوں سے زیادہ لمبا عرصہ زندہ کیوں رہتی ہیں؟ سائنسدانوں نے جواب دے دیا

کمیونٹی نیوز

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں یہ امر لوگوں کے لیے حیرت کا باعث تھا کہ خواتین کی عمر مردوں سے زیادہ کیوں ہوتی ہے؟ اب سائنسدانوں نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے چوہوں پر تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ خواتین کی زیادہ عمر کا راز دوسرے ’ایکس‘ کروموسوم میں چھپا ہے۔خواتین میں دو ’ایکس‘ (X)کروموسومز ہوتے ہیں جبکہ مردوں میں ایک ایکس اور ایک وائی۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈینا ڈوبل کا کہنا تھا کہ ”ایکس کروموسوم میں کئی ایسے جینز ہوتے ہیں جو دماغ سے منسلک ہوتے ہیں اور انسان کی بقاءکے لیے ناگزیر ہوتے ہیں۔چونکہ خواتین میں دونوں کروموسومز ایکس ہوتے ہیں چنانچہ ان کی عمر مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ مردوں میں موجود دوسرا ’وائی‘ کروموسوم بقاءسے تعلق نہیں رکھتا چنانچہ ان کی عمر صرف ایک ایکس کروموسوم پر منحصر ہوتی ہے۔تصور کریں کہ خواتین نے اس طریقے سے ارتقاءکیوں کیا اور ان میں دو ایکس کروموسومز کیوں بنے۔ جب آپ کی زندگی زیادہ ہوتی ہے تو آپ اپنی اولاد کی فکر کرتے ہیں اور آگے ان کی اولاد کی بھی۔شاید اولاد پیدا کرنے اور اس کی دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داری خواتین کے اس ارتقاءکا سبب تھی۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے