چین میں کینیڈین شہریوں کی گرفتاری غیر قانونی ہے:امریکی سفیر

کمیونٹی نیوز

ٹورانٹو (پاکستان پوسٹ)کینیڈامیں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ انہیں چین میں دو کینیڈین شہریوں کی غیر قانونی گرفتاری پر شدید تشویش ہے۔ سفیر کیلی کرافٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق سفیر مائیکل کوورگ اور تاجر مائیکل سپیور کی گرفتاری ناقابل قبول ہے اور انہوں نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ اس جابرانہ قید کو ختم کرے۔ اس موضوع پر یہ ان کا پہلا رد عمل ہے۔ واضح رہے کہ چین نے دونوں کینیڈین شہریوں کو دس دسمبر کو گرفتار کیا تھاجس کا مقصد کینیڈا پر چینی کمپنی کی عہدیدار مینگ ژو کی رہائی کے لیے دباﺅ ڈالنا تھاجسے یکم دسمبر کو امریکی حکام کی درخواست پرکینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مینگ ہووای ٹیکنالوجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی بیٹی اور کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر ہیں۔ امریکہ کا الزام ہے کہ مینگ امریکی بینکوں کو ہواوی کے ایران میں کاروبار کے بارے میں غلط معلومات فراہم کر کے فراڈ کی مرتکب ہوئی ہیں۔ کرافٹ کا کہنا ہے کہ مینگ پر عائد الزامات قانون اور شواہد کے مطابق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے