ٹورانٹو (پاکستان پوسٹ)کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ انہیں کینیڈا کے تعلیمی نظام میں کٹوتیوں پر تشویش ہے اور یہ تشویش صرف وزیر اعظم ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک والد ہونے کی وجہ سے بھی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اونٹاریو کے شہر ملٹن میں ہونے والے ایک وسیع تر ٹاﺅن ہال اجلاس میں کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں وزیر اعلی ڈگ فورڈ کی اس بات پر بہت زیادہ تشویش ہے کہ انہوں نے تمام قسم کے کنڈرگارٹن میں کٹوتیاں کر نے سے انکار کر دیا ہے اور صوبے میں جماعت کے حجم کو بھی بڑھا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی ایک باپ ہیں اور ان کے تین بچے اونٹاریو کے سرکاری سکولوں میں پڑھتے ہیںاور انہیں کٹوتیوں سے ایک ایسے باپ کی صورت پریشانی لاحق ہے جس کا سب سے چھوٹا بچہ اس وقت کنڈرگارٹن میں پڑھ رہا ہے۔فورڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ پورے دن کا کنڈرگارٹن آئندہ سال تک جاری رہے گا۔