لیسکونے 83کروڑ یونٹس اوور بل چارج کیے ہیں : محسن نقوی

پاکستان

لاہور : (پاکستان پوسٹ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اس وقت بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے، لیسکو نے 83کروڑ یونٹس اوور بل چارج کیے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہورایئرپورٹ پر کافی زیادہ رش ہوتا ہے، ہم اگلے دو چار دن میں لاہور ایئرپورٹ کا دورہ کرنے لگے ہیں، کوشش کررہے ہیں لوگوں کو ایئرپورٹس کو انتظار نہ کرنا پڑے، میں نے خود ایئرپورٹ پر ڈھائی گھنٹے انتظار کیا ہوا ہے، کوشش ہے ہم عوام کو ایئرپورٹس پر زیادہ انتظار نہ کرائیں۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے لاہور نے بہت اچھا کام کیا، لیسکو کے 83کروڑ یونٹس اووربل کیے گئے ہیں، آپ کو پتہ نہیں کہ بل 20ہزار آرہا اور آپ 40ہزار ادا کررہے ہیں، لاہور کے علاوہ باقی سیکٹر بھی کام کررہے ہیں، ایف آئی اے کی سائبر سائٹ پر تعمیر نو دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کسی صورت نہیں رکے گا، ہم پاور منسٹری کے ساتھ مل کر بلوچستان اور کے پی میں کام کررہے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں 8پنجابیوں کو قتل کردیا گیا، جو ایجنٹ لے کر جارہے تھے ان کو بھی مار دیا گیا، ہم اس واقعے کی تحقیقات کرارہے ہیں، زیارت کے ویزے پر لے کر جایا جارہا تھا، ہم بہت سارا کام کررہے ہیں اور کافی زیادہ کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے