اچھا جیون ساتھی اور رزق میں کشادگی حاصل کرنے کے لئے اسلامی دعائیں

کمیونٹی نیوز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اچھا جیون ساتھی اور رزق کی کشادگی ہر شخص کی تمناﺅں میں سرفہرست ہوتے ہیں۔ علماءکرام کئی ایسی آیات اور مسنون دعائیں بتاتے ہیں جو ان تمناﺅں کی برآوری میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ایسی 7آیات اور دعائیں درج ذیل ہیں جنہیں پڑھنے سے اللہ رب العزت اچھا جیون ساتھی اور رزق کی کشادگی عطا فرماتے ہیں۔

مندرجہ ذیل دو آیات ملا کر پڑھنے سے اچھا جیون ساتھی نصیب ہوتا ہے اور رزق میں فراوانی ہوتی ہے:

ہم کو خدا ہی کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے۔“سورة آل عمران کی آیت 173

خدا بہترین مولا و مالک اور بہترین مددگار ہے۔“ (سورة انفال آیت 40

ان مقاصد کے لیے علماءسورة فرقان کی آیت 74”اور وہ جو کہتے ہیں کہ ہمارے رب ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنا دے۔“ پڑھنے کی ہدایت بھی کرتے ہیں۔

اس حوالے سے قرآن مجید میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مانگی ہوئی دعا بھی بیان کی گئی ہے جو سورة القصص کی آیت 24میں ہے: ”ائے میرے رب، تو میری طرف جو اچھی چیز اتارے میں اس کا محتاج ہوں۔“

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا”یہ دو الفاظ جو زبان سے ادا کرنے میں بہت آسان ہیں لیکن ان کی جزاءبہت زیادہ ہے۔ یہ کلمات اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں’سبحان اللہ وبحمدہ، سبحان اللہ العظیم‘ (صحیح البخاری، کتاب 83، حدیث 59)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے