ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار

دنیا

نیویارک : (ویب ڈیسک ) امریکی جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ دے دی۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک عدالت کے جج نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 1 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا اور اگلی بار توہینِ عدالت کرنے پر جیل کی سزا دینے کا کہہ دیا۔جج نے خبردار کیا کہ اگلی بار توہینِ عدالت کی تو جیل بھیج دوں گا۔واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ پر گزشتہ ہفتے بھی توہینِ عدالت پر 9 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ٹرمپ کو ذاتی معاملات چھپانے کے لیے کی گئی غیرقانونی ادائیگیوں کے کیس کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے