وفاقی حکومت صحت کے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائے گی:ٹروڈو

کمیونٹی نیوز

ٹورانٹو (پاکستان پوسٹ)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صوبائی حکومتیں کینیڈا کے ہیلتھ ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اونٹاریو ہیلتھ کیئرمیں مزید نج کاری کے خدشے کے پیش نظر کیا۔صوبائی کنزرویٹوحکومت ہیلتھ سسٹم میںرواں ماہ بڑی تبدیلیاں لا نے پر غور کر رہی ہے اور این ڈی پی کا کہنا ہے کہ لیک ہونے والی دستاویزات میں نجی شعبے کے زیادہ کردار کا اشارہ دیا گیا ہے۔ اونٹاریو کی وزیر صحت کرسٹائن ایلیٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نئے نظام میں دو سطحی نظام شامل نہیں ہو گا۔ کینیڈا ہیلتھ ایکٹ لازمی ہیلتھ سروسز کے لیے نجی بلنگ کو مسترد کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے