ٹرمپ ایک بار پھر اپنا مذاق بنوا گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر اپنی فصاحت اور بلاغت کی دھاک بٹھانے کے چکر میں ایک بار پھر اپنا مذاق بنوا گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں شدید سردی کا حال بیان کرتے ہوئے گلوبل وارمنگ کو امریکا آنے کی دعوت دے ڈالی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے خوبصورت علاقوں میں […]

Continue Reading

سابق بھارتی وزیر دفاع جارج فرنانڈس چل بسے

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق واجپائی کی حکومت میں وزیر دفاع رہنے والے جارج فرنانڈس آج صبح نئی دہلی میں 88 سال کی عمر میں چل بسے۔ سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈس کافی عرصے سے بیمار تھے لیکن اُن کی موت کی وجہ انہیں چند روز قبل ہونے والا ’سوائن فلو‘ […]

Continue Reading

آسٹریلیا میں لاکھوں مچھلیاں موت کا شکار

آسٹریلیا میں چند روز کے دوران لاکھوں مچھلیاں موت کا شکار ہوگئی ہیں، حکام نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ آسٹریلیا کے جنوب مشرقی قصبے مینن ڈی آؤٹ بیک کے ڈارلنگ ریور میں ایک ہفتے پہلے بھی لاکھوں مچھلیاں مردہ پائی گئی تھیں۔ سائنسدانوں نے نشاندہی کی ہے […]

Continue Reading

فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ کابینہ سمیت مستعفی

فلسطین کے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق الحمد اللہ اور اراکین حکومت نےاستعفیٰ منگل کے روز کابینہ کے اجلاس کے بعد صدر محمود عباس کو بھیج دیا، تاہم وزیراعظم اور کابینہ نئی حکومت کے قیام تک اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔ فتح پارٹی کی مرکزی […]

Continue Reading

مودی کی کشکول تھامےتصویر لگانے پر بھارتی سیاستدان گرفتار

سوشل میڈیا پر مودی کی کشکول تھامےتصویر لگانے پر بھارتی سیاستدان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تامل ناڈو کے مقامی سیاستدان ستھیا راج بالو نے مودی کی تصویر میں ایڈیٹنگ کر کے انہیں کشکول ہاتھ میں لیے دکھایا تھا۔ ستھیا راج نے یہ تصویر 26 جنوری کو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی ،جس کے بعد […]

Continue Reading

بریگزٹ ڈیل ’پلان بی‘ کے 5 ترمیمی بل مسترد

یورپی یونین سے علیحدگی کے پلان بی کی ترامیم پر برطانوی پارلیمنٹ میں ووٹنگ جاری ہے ایک کے بعد ایک، 5 ترمیمی بل مسترد ہو گئے۔ بغیر ڈیل کیے بریگزٹ پر پابندی سے متعلق جریمی کاربن کا ترمیمی بل مسترد ہو گیا۔ پہلی ترمیم کی مخالفت میں 327 اور حمایت میں 296 ووٹ ڈالے گئے۔ […]

Continue Reading

یہودی بستیوں کی مصنوعات پر پابندی، آئرلینڈ سے اسرائیل کا احتجاج

یہودی بستیوں کی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے پر اسرائیل نے  آئرش سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرلیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئرلینڈ کےسفیر کو طلب کرکے آئرش پارلیمنٹ میں یہودی آبادیوں کی مصنوعات پرپابندی بل کی منظوری پر سرزنش کی گئی۔ اسرائیلی حکام نے […]

Continue Reading

امریکی صدر کے دیرینہ مشیر راجر اسٹون گرفتار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دیرینہ مشیر اور ساتھی راجر اسٹون کو ریاست فلوریڈا سے گرفتار کر لیا گیا۔ اُنہیں سات الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ راجر اسٹون کو فورٹ لارڈر ڈیل کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق راجر اسٹون کو ایف بی آئی اہلکاروں نے جمعہ کی […]

Continue Reading

ٹرمپ نے جزوی شٹ ڈاؤن ختم کردیا

امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدرٹرمپ نےجزوی شٹ ڈاؤن ختم کرنےکےبل پردستخط کردیے۔ امریکی ایوان نمائندگان اورسینیٹ نےشٹ ڈاؤن جزوی ختم کرنےکابل منظورکیاتھا جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دستخط کئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے 15فروری تک منصفانہ معاہدہ نہ کیاگیاتو دوبارہ شٹ ڈاون یاایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کریں […]

Continue Reading

بھارتی یوم جمہوریہ پر برسلز میں احتجاجی مظاہرہ

بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیر کونسل یورپ کے زیراہتمام برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کی ۔ اس موقع پربھارتی سفارت خانے کو ایک احتجاجی یاد داشت بھی پیش کی گئی جس میں کہاگیاہے کہ بھارت کشمیریوں پر […]

Continue Reading