ٹرمپ نے جزوی شٹ ڈاؤن ختم کردیا

دنیا

امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدرٹرمپ نےجزوی شٹ ڈاؤن ختم کرنےکےبل پردستخط کردیے۔

امریکی ایوان نمائندگان اورسینیٹ نےشٹ ڈاؤن جزوی ختم کرنےکابل منظورکیاتھا جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دستخط کئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے 15فروری تک منصفانہ معاہدہ نہ کیاگیاتو دوبارہ شٹ ڈاون یاایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کریں گے۔

جزوی شٹ ڈاؤن تین ہفتوں کےلیےختم کی گئی ہے جس کے بعد حکومتی محکموں میں کل سےکام شروع ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا ہےکہ جزوی متاثر ہونے والے 800000 محکمہٴ جات کے ملازمین کو جلد از جلد تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے کانگریس سے 7 بلین ڈالر کے فنڈز کا تقاضہ کیا ہے تاہم کانگریس نے اسے مسترد کردیا جب کہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ملک میں شٹ ڈاؤن کے باعث تقریباً 8 لاکھ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں۔

شٹ ڈاؤن کے دوران امریکی معیشت کو ہر ہفتے 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، تنخواہیں نہ ملنے سے سرکاری ملازمین کے اخراجات منجمد کرنے سے معیشت کو 640 ملین ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ شٹ ڈاؤن کے دوران امریکی حکومت کو ٹیکس نہ ملنے سے ساڑھے 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے