امریکی صدر کے دیرینہ مشیر راجر اسٹون گرفتار

دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دیرینہ مشیر اور ساتھی راجر اسٹون کو ریاست فلوریڈا سے گرفتار کر لیا گیا۔ اُنہیں سات الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

راجر اسٹون کو فورٹ لارڈر ڈیل کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق راجر اسٹون کو ایف بی آئی اہلکاروں نے جمعہ کی صبح ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا۔

راجر اسٹون پر سرکاری کام میں مداخلت، وکی لیکس سے رابطوں سے متعلق جھوٹے بیانات اور جھوٹا گواہ پیش کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

ان الزامات کا تعلق مبینہ طور پر ڈیموکریٹک حکام کی ای میلز ہیک کرنے سے بتایا گیا ہے۔

یہ معلومات 2016 کے صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران وکی لیکس نے افشا کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے