سابق بھارتی وزیر دفاع جارج فرنانڈس چل بسے

دنیا

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق واجپائی کی حکومت میں وزیر دفاع رہنے والے جارج فرنانڈس آج صبح نئی دہلی میں 88 سال کی عمر میں چل بسے۔

سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈس کافی عرصے سے بیمار تھے لیکن اُن کی موت کی وجہ انہیں چند روز قبل ہونے والا ’سوائن فلو‘ بنا۔

جارج فرنانڈس 3 جون 1930ء کو پیدا ہوئے، وہ پہلی دفعہ 1967ء میں لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے، جبکہ وہ کئی مرتبہ یونین کابینہ کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ جارج فرنانڈس بھارتی جماعت جنتا دل کے اہم رکن بھی رہے، بعد ازاں 1994 ء میں انہوں سماتا پارٹی کے نام سے اپنی جماعت بنائی۔

کچھ عرصے کے بعد سماتا پارٹی کے اکثر ارکان جنتا دل (متحدہ) میں شامل ہو گئے جس کے بعد 2003ء میں سماتا پارٹی اور جنتا دل (متحدہ) کو ملا دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے