بھارتی یوم جمہوریہ پر برسلز میں احتجاجی مظاہرہ

جنوبی ایشیا دنیا

بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیر کونسل یورپ کے زیراہتمام برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کی ۔

اس موقع پربھارتی سفارت خانے کو ایک احتجاجی یاد داشت بھی پیش کی گئی جس میں کہاگیاہے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم بندکرے اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اپنے وعددوں پر عمل کرے۔

بارش اور سردی کے باجود بڑی تعداد میں کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں نے مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے کتبے اٹھارکھے تھے جن پرکشمیریوں کے حق میں اوربھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرے کے شرکاء میں کشمیری رہنما سردار صدیق، سردار محمود، خالد جوشی، حاجی خلیل، راجہ خالد، پی پی پی رہنما ملک اجمل، رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر ظہور منظور، کونسلر عامرنعیم سنی، ممتازدانشور رائو مستجاب احمد ، نصیر چوہدری، ملک پرویز، محمد حسین شاہ، سردار یاسر، ملک اخلاق، اصغربٹ قابل ذکر ہیں۔

اپنے خطاب میں علی رضاسید نے مطالبہ کیاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکاجائے اور کشمیریوں کا ان کاحق دیاجائے۔

یادرہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ کو کشمیری ہرسال یوم سیاہ کے طورپرمناتے ہیں۔

علی رضاسید نے کہاکہ کشمیریوں کوان کے حقوق ملنے چاہیں۔ ان پرناانصافیاں ختم ہونی چاہیں تاکہ کشمیری خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔ کشمیرمیں امن ہوگاتوپورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت سے کبھی بھی دستبردارنہیں ہوگی۔ بھارت کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہاکہ پورا جنوبی ایشیاء اور عالمی برادری یہ جانتی ہے کہ انسانی حقوق کشمیریوں کا ایک خواب ہے اور کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں اپنی مہم چلارکھی ہے اور ہرقیمت پر یہ مہم جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے