ٹرمپ ایک بار پھر اپنا مذاق بنوا گئے

دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر اپنی فصاحت اور بلاغت کی دھاک بٹھانے کے چکر میں ایک بار پھر اپنا مذاق بنوا گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں شدید سردی کا حال بیان کرتے ہوئے گلوبل وارمنگ کو امریکا آنے کی دعوت دے ڈالی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے خوبصورت علاقوں میں برفانی ہواؤں سے درجہ حرارت منفی 60 تک جارہا ہے اور زیادہ سردی بڑھے گی اتنی کہ لوگ ایک منٹ کے لیے بھی باہر نہیں نکل سکیں گے، تو اے گلوبل وارمنگ پلیز جلدی آجاؤ ہمیں تمہاری ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ کے سرد موسم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اس انوکھے تقابل پر ان کا خوب مذاق بنایا جارہا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو یہی نہیں معلوم کہ موسم اور آب و ہوا 2 الگ الگ چیزیں ہیں۔ یوں اس بارے میں ٹرمپ کی معلومات بالکل صفر ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی علاقے میں موسم کچھ وقت کےلیے شدید سرد ہوسکتا ہے مگر وسیع تر رقبے پر آب و ہوا گرم ہی ہوتی چلی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے