ٹورانٹو (پاکستان پوسٹ)اونٹاریو حکومت صوبے میں آٹزم سے متاثرہ خاندانوں کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ویٹ لسٹ کے خاتمے اور تئیس ہزار بچوں کے گھرانوں کو براہ راست مالی امداد مہیا کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ہالینڈ بلورویو کڈز ری ہیبلیٹیشن ہاسپٹل میں اپنے اعلان میں پارلیمانی معاون ایمی فی اور وزیر برائے اطفال و سوشل سروسز لیزا میکلیوڈ نے اونٹاریو آٹزم پروگرام میں اصلاحات کے خدو خال بیان کیے ہیں۔ اونٹاریو حکومت نے اس سلسلے میں تین سو اکیس ارب ڈالر کا بجٹ بھی مختص کیا ہے۔
