سعودی عرب گوادر میں آٹھ ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری لگائے گا،معاشی معاہدوں پر دستخط ہونگے

پاکستان

وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عہدکو آمد 21توپوں کی سلامی دی جائیگی ،وزیر اعظم عمران خان خود استقبال کرینگے ،سعودی عرب گوادر میں آٹھ ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری لگائے گا،معاشی معاہدوں پر دستخط ہونگے ، پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے ، طالبان نمائندوں کے مذاکرات پاکستان میں ہوں گے جبکہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ انڈسٹریل زونز میں گیس اور بجلی فوری طور پر لگائی جائے گی، ظفر عثمانی پی ایس او کے نئے چیئرمین ہوں گے ، عدنان غنی کو زرعی ترقیاتی بنک کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،نصیر خان کاشانی گوادر پورٹ کے چیئرمین ہوں گے، سٹیٹ لائف کی تشکیل نو کی جائیگی ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان انتہائی منفرد نوعیت کا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کا خود استقبال کریں گے،سعودی ولی عہد کو پاکستان آمد پر اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔انہو ںنے کہاکہ سعودی وفد میں کاروباری افراد ، بڑی کمپنیوں کے سربراہ شامل ہوں گے،سعودی عرب گوادر میں آٹھ ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری لگائے گا۔
چوہدری فواد نے کہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے دوران معاشی معاہدوں پر دستخط ہونگے ۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ سعودی ولی عہد کے دورے سے گزشتہ دس سالوں سے زیادہ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ سعودی عرب کے لئے ویزا فری پالیسی کا بھی کام کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کے لوگوں کو پاکستان میں سیاحت کی سہولیات حاصل ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ نے سعودی عرب کے توانائی کے پانچ منصوبوں کی توثیق کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک ہے،پاکستان نے خارجہ محاذ پر بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔چوہدری فواد نے کہاکہ پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ پاکستان نے مسلم امہ کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ طالبان نمائندوں کے مذاکرات پاکستان میں ہوں گے۔چوہدر ی فواد حسین نے بتایا کہ پچھلے چھ ماہ میں کابینہ کے 26 اجلاس ہوئے ،کابینہ اجلاس تو میں اب تک چار سو چالیس فیصلے کیے جا چکے ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ گذشتہ حکومتوں میں کابینہ کے اجلاسوں میں تسلسل نہیں تھا۔ چوہدری فواد نے کہاکہ 43 فیصلے ایسے ہیں جن پر عمل درآمد ہونا باقی ہے۔انہوںنے کہاکہ 243فیصلوں پر مکمل عمل درآمد ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے انڈسٹریل زونز میں گیس اور بجلی فوری طور پر لگائی جائے گی،صنعتی زونز میں گیس اور بجلی کی فراہمی فوری یقینی بنائی جائے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ظفر عثمانی پی ایس او کے نئے چیئرمین ہوں گے جبکہ عدنان غنی کو زرعی ترقیاتی بنک کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ نصیر خان کاشانی گوادر پورٹ کے چیئرمین ہوں گے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں سٹیٹ لائف کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ شیخ زید اور جناح ہسپتال سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے