15جنوری تک نیٹ ورک پر زیراستعمال موبائل پر سروس جاری رہے گی

پاکستان کمیونٹی نیوز

تمام موبائل ڈیوائسز بشمول غیرتصدیق شدہ جو 15 جنوری 2019 تک موبائل نیٹ ورک پر زیر استعمال ہوںگے، اُن کی سروس جاری رہےگی اورغیر تصدیق شدہ موبائل ڈیوائسز کو زیر استعمال موبائل نمبروں کے ساتھ منسلک کردیا جائیگا۔

پی ٹی اے نے یہ اقدام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی جانب سے منظور شدہ ٹیلی کام پالیسی 2015ء کے سیکشن 9.6 کے پیش نظر موبائل فونز کی شناخت اور بلاک کرنے کے نظام ڈیوائس آئی ڈینٹی فکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے حوالے سے اقدامات کیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے اسمگل شدہ فونز کے استعمال کی روک تھام کیلئے ڈی آئی آر بی ایس نظام رائج کرنےکی منظوری دی تھی اور کہا کہ 31دسمبر 2018ءکے بعد اسمگل شدہ موبائل فونز بند کر دیئے جائیں گےجس میں توسیع کے بعد 15جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے