شہباز شریف اورخواجہ برادران کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر وفاق‘ نیب کو نوٹس

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف اورخواجہ برادران کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔درخواست میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کی گرفتاری پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لائرز فاونڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں شہباز شریف اور خواجہ برادران کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل اے کے ڈوگر نے دعویٰ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 10 کے تحت شہباز شریف اور خواجہ برادران کو فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا. فری اینڈ فئیر ٹرائل بنیادی حق ہے۔ درخواست میں یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کا دوران انکوائری کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اقدام آئین سے متصادم ہے۔ سپریم کورٹ نیب آرڈیننس کی دفعہ 24 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ دے چکی ہے۔ اس صورت حال میں شہباز شریف اور خواجہ برادران کو گرفتار رکھنا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز اور خواجہ برادران کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیکر فوری طور پر انہیں فوری طور پر ریا کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر مزید سماعت 25 فروری کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے