آصف زرداری کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے والی بات درست تھی :شہلارضا

پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنماشہلا رضا نے کہاہے کہ آصف زردار ی نے اینٹ سے اینٹ بجادینے والی بات ٹھیک کی تھی ، ہم اداروں کو برا نہیں کہتے بلکہ اداروں کے سربراہوں کو برا کہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہاکہ پیپلز پارٹی کبھی عدالتوں کے سامنے سے نہیں بھاگی ، پہلے بھی عدالتوں کو جواب دیتے رہے ہیں اوراب بھی جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجادینے والی بات غلط کی تھی تو پھر ان کو باہر کیوں جانے دیا گیا تھا ، آصف زرداری کی بات ٹھیک تھی ۔

ان کاکہناتھا کہ ہم اداروں کو برانہیں کہہ رہے بلکہ ان کے سربراہوں کو برا کہتے ہیں، جن اداروں کے سربراہ آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں ، ہم نے ان کی اینٹ سے اینٹ بجائی بھی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے