سانحہ ساہیوال‘ سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ جھوٹی قرار

پاکستان

سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں بڑی پیشر فت ، فرانزک سائنس ایجنسی نے سی ٹی ڈی کے ایک اور جھوٹ سے پردہ اٹھادیا۔تفصیلات کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی نےسی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ جھوٹی قرار دے دی، سی ٹی ڈی کی گاڑی پر 6 گولیاں لگیں، جو کہ سرکاری اسلحہ سے چلائی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے فائرنگ کرنے کے بعد سرکاری گاڑی میں لاشیں رکھ کر پولیس لائنز شفٹ کیں، پولیس لائنز ساہیوال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی غائب کردیا گیا۔ساہیوال ہسپتال کےسی سی ٹی وی کیمروں میں بھی ردوبدل کیا گیا۔واضح رہے کہ 19 جنوری کوسی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے