بزدار کو کہوں گا پروٹوکول کی گاڑیاں دیکھ لیا کریں،واوڈا

پاکستان

وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فون کر کے کہیں گے کہ جب وہ سفر کریں تو گردن گھما کر اپنے پروٹوکول کی گاڑیوں کو دیکھ لیا کریں۔

پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اگر ہمیں 4 گاڑیاں رکھنے کی اجازت دیں گے تو ہم اپنے پاس دو گاڑیاں رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے پروٹوکول میں شامل زیادہ گاڑیوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اس حوالے سے فون کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے قافلے میں زیادہ ترگاڑیاں حکومت پنجاب کی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے