سانحہ ساہیوال: کار کا معمہ حل نہ ہوسکا

پاکستان

سانحہ ساہیوال میں مقتولین کی کار کا معمہ اب تک حل نہیں ہوسکا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں کار عظیم لیاقت نامی شہری کے نام پر رجسٹرڈہے، کار اب تک تین ہاتھوں فروخت کی جاچکی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شو روم کے مالک عظیم لیاقت کا کہنا ہے کہ اُس نے کار ویٹرنری اسپتال کے اسٹنٹ ثاقب شہزاد کو فروخت کی، جبکہ ثاقب شہزاد کا موقف ہے کہ اُس نے کار اپنے ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹر آپریٹر ثاقب مجید کو فروخت کردی تھی۔

ثاقب مجید نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ کار کو آن لائن فروخت کے لئے لگایا تھا، 8 مئی 2018 کو ذیشان اور اشرف کار دیکھنے آئے اور 5 ہزار ٹوکن منی دے گئے، 9 مئی کو ذیشان اور عدیل حفیظ کار خریدنے آئے جنہیں بینک لے گیا۔

ثاقب مجید نے مزید بتایا کہ بینک میں 6 لاکھ 80 ہزار کیش دیا گیا، جن میں سے ساڑھے چھ لاکھ بینک میں جمع کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے