اپوزیشن کو معلوم ہے اُن کا وقت پورا ہوچکا، مراد سعید

پاکستان

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو معلوم ہے ان کا وقت پورا ہوچکا ہے، شہبازشریف نے بینر لگائے تھے سنڈے ہو یا منڈے روزانہ کھاؤ دو انڈے، انڈے والے کام پر بھی شہبازشریف نے حمزہ شہباز کو لگا دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ عمران خان جس نورا کشتی کی بات کرتے تھے وہ آج درست ثابت ہوئی، آصف زرداری سے کسی صحافی نے جے آئی ٹی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس سے چند روپوں کی بات کرنے والے بتائیں ،فالودے والے کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے کیسے نکلے؟

مراد سعید نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ نے امریکا میں پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے بجائے کہا پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں، سابق وزیر خزانہ کو وزیراعظم کے طیارے میں سابق وزیر خارجہ نے فرار کرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے