’شیدا ٹلی کے اعصاب پر شریف برادران کا خوف طاری ہے‘

پاکستان

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیدا ٹلی کے اعصاب پر نواز شریف اور شہباز شریف کا خوف طاری ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ احتساب کی ڈگڈگی بجانے کے بجائے اپنا طبی معائنہ کرائیں۔

انہوں نے کہاکہ شیدے ٹلی نے اپنے ہر محسن کو ڈسا ہے،اس جیسے دو گھڑئیے سانپ نہ ہوں تو سیاست پاکیزہ ہوجائے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ چپڑاسی کی کوشش ہے کہ وزارت اطلاعات کی لاٹری لگ جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے