’مجھے نیب کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا‘

پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے نیب کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔

سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے پروگرام اور 3 روزہ نمائش کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 6 ماہ میں انڈے اور مرغیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر کو ہم تعینات کرتے ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر اور انہیں وزیراعلی اور کابینہ کی ایڈوائس پر کام کرنا ہوتا ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا پلان 100 دن کا تھا، جو آپ سب نے دیکھ لیا، 6 ماہ میں ایف بی آر کی وصولی دیکھ لیں، کیا انڈے اور مرغیوں کے علاوہ کچھ ہوا؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا اصل چیزوں پر دھیان نہیں دے رہا جبکہ مجھے آج نیب کی طرف سے کوئی نوٹس آیا ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس کی تردید کے باوجود آج اخباروں میں خبر لگی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پہلی بار کراچی آنے پر گرین لائن بسیں دینے کا کہا تھا،گورنر صاحب نے شاید وہ میٹنگ کے منٹس نہیں پڑھے۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کو سندھ کے عوام کا اعتماد حاصل ہے کوئی اور اعتماد کرے یا نہ کرے۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے منتظمین کے کام کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے