وزیراعظم عمران خان کی مستقل مزاجی پر اسفندیار ولی کا تبصرہ

پاکستان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سربراہ اسفندیار ولی نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مستقل مزاجی کا یہ حال ہے کہ چند ماہ میں تیسرا بجٹ آگیا، موجودہ حکومت کو کسی اور کی ضرورت نہیں،خود اپنے طور پر گر جائے گی۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں اسفندیار ولی نے کہا کہ پرویز خٹک، اسد قیصر اور جہانگیر ترین پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں لیکن ان سے کوئی نہیں پوچھتا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی دکانیں اورگھر گرائے جاتے ہیں لیکن بنی گالہ کے قریب کوئی نہیں جاتا۔

اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ بے چاری علیمہ خان نے بڑی محنت کی صرف سلائی مشینوں سے دبئی میں 8 ارب روپے کی جائیداد بنائی جبکہ عمران خان نے آسان راستہ بتادیا کہ 6 مرغیاں لو اور ارب پتی بن جاو۔

اسفند یار ولی نے یہ بھی کہاکہ عمران خان کی کابینہ میں لوگ ان ہی جماعتوں سے آئے ہیں جنہیں یہ چور کہتے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ پرویز خٹک، اسد قیصر اورجہانگیرترین پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں،ترین سے کوئی نہیں پوچھتا کہ اس نے نوکر کے نام پر سرکاری زمینیں کیوں الاٹ کیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے