خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں 2 فروری تک توسیع

پاکستان

احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں 2 فروری تک توسیع کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

خواجہ براردان کی طرف سے ان کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے جب کہ نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت سے مزید 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ۔

خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پروڈکشن آرڈر خیرات نہیں، یہ ہمارا بنیادی حق ہے، پرویز مشرف دور میں بھی پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نعیم الحق کابیان نہیں بلکہ وزیراعظم کا مؤقف ہے، نعیم الحق نےبیان دے کراپنی پارٹی کو نقصان پہنچایا ،یہ غیر جمہوری رویہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے