پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کوخط لکھنے کا بیان افسوسناک ہے: عرفان صدیقی

پاکستان

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے متعلق تحریک انصاف کا بیان افسوسناک ہے، یہ عمل حب الوطنی کے کون سے درجے میں آتا ہے؟اس سے پاکستان کو نقصان ہوگا۔ڈپٹی چیئرمین کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، آئی ایم ایف کو خط لکھنا چاہتے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف انتخابات کی تحقیقات کے بعد امداد دے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دوسروں کے محتاج ہیں ، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے دور میں بھی آئی ایم ایف گئے، اب بھی ہم آئی ایم ایف کے اس شوق سے نہیں جارہے، ان کے دور میں بھی دھاندلی ہوئی، کسی نے نہیں کہا کہ آئی ایم ایف امداد بند کردے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا نقصان پاکستان کو ہوگا، پاکستان کے لیے بیرونی امداد کا راستہ روکنا کونسی حب الوطنی ہے ؟آپ کا نعرہ ہے غلامی نا منظور ، آپ باہر سے طوق منگوامنگوا کرہمارے گلے میں ڈالتے ہیں۔

سنیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہماری نیک نیتی پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کے لوگ باہر کی دنیا میں جاکر کیوں بات کرتے ہیں؟ دشمنی سیاسی جماعت اورانتخابی عمل سے ہے تو باہر کے دروازوں پر کیوں جاتے ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے