نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہوگئی

پاکستان

سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کو تیز بخار،سر اور جسم میں درد کی شکایت ہے۔

طبیعت کی خرابی کے باعث سابق وزیراعظم نے جیل انتظامیہ کو ذاتی معالج سے ملنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف جو پہلے ہی سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں،انہیں درخواست کے باوجود ذاتی معالج سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔

جیل حکام کے مطابق مریم نواز نے سابق وزیراعظم سے جیل میں ملاقات کی،انہیں اعلیٰ حکام کی خصوصی اجازت کے بعد ملنے دیا گیا،یہ ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نے ملاقات میں نجی معاملات پر گفتگو کی جبکہ ڈاکٹرز کی ٹیم سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے