’’بلاول کا نام کس کے کہنے پر ڈالا گیا؟‘‘

پاکستان

سندھ کے وزیربلدیات سعید غنی کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی کی کارروائی حکومت کے زیر اثر تھی، بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ کا نام کس کے کہنے پر ڈالا گیا؟

کینجھر جھیل سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینجھر گجو کینال کے زیرو پوائنٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مسلط حکمرانوں کو پتہ نہیں کہ معاف کرنا، سزا دینا یا نااہل کرنا عدالتوں کا کام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لے سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے، دھابیجی سے کراچی کو سو ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کا زیر تعمیر منصوبہ مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ اس سو ایم جی ڈی منصوبے کے ذریعے کراچی شہر میں پانی کی قلت پرقابوپایاجاسکےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے