مصر ی بندرگاہ پر پھنسے بحری جہاز کا معاملہ حل نہ ہوسکا

دنیا

مصر کی بندرگاہ صفاگا پر پھنسے بحری جہاز کا معاملہ حل نہ ہوسکا، بحری جہاز پر پاکستانی عملہ 6 ماہ سے محصور ہے۔

ریڈ سی اتھارٹی نے محصولات کی عدم ادائیگی پر جہاز کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے لیکن سفری دستاویزات پورٹ اتھارٹی کے قبضے میں ہونے کے باعث عملے کی وطن واپسی ممکن نہیں۔ جہاز پر پھنسے 6 پاکستانیوں نے دفتر خارجہ سے مدد کی اپیل کی ہے ۔

کپتان سی ہارس 2کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کو مصر کی پورٹ اتھارٹی نے محصولات کی عدم ادائیگی پر تحویل میں لے رکھا ہے۔

کپتان کا کہنا ہے کہ سی ہارس 2 پر 1 لاکھ 18 ہزار ڈالر سے زائد کے واجبات تھے، محصولات زیادہ ہونے پر مالک نے جہاز پر اپنا دعویٰ ختم کردیاجس ک بعد ریڈ سی اتھارٹی نے محصولات کے لیے جہاز کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔

سی مین ضیاء نے اپیل کی ہے کہ حکومت ہماری جلد وطن واپسی کو یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے