افغانستان کی فورسز نے 24گھنٹوں میں مختلف صوبوں میں آپریشن کرتے ہوئے 71عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی فورسز نے گزشتہ24گھنٹوں میںملک کے کئی صوبوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔
افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبوں ننگرہار، کپیسا، پکتیا، پکتیکا، غزنی، قندھار، ڈائی کنڈی، فراہ، بدغیس، فاریاب اور ہلمند میں زمینی اور فضائی کارروائی کی گئی ہے۔
زمینی و فضائی کارروائیوں کے دوران 71عسکریت پسند ہلاک ،49زخمی ہوئے جبکہ 5مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔