سعودی عرب میں خالی مسافر طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت

دنیا

سعودی عرب نے ملک میں خالی مسافر طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے جس سے وہاں پھنسے غیرملکیوں کی واپسی ممکن ہوسکے گی۔مسافر طیارے میں سوار ہونے سے قبل میڈیکل ریلیز فارم جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور بخار یا کھانسی کا شکار مسافر طیارے میں سوار نہیں ہو سکیں گے۔سعودی ایوی ایشن کی جانبب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ملک میں صرف فیری فلائٹ اور خالی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ہو گی۔طیارے میں سوار تمام افراد کے پاس ماسک، گلوز، تھرمامیٹر اور سینیٹائزر لازمی ہونا چاہیے۔ سفر کے دوران کورونا سے بچاو¿ کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپنانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔سعودی ایوی ایشن گاکا کے مطابق جہاز میں دو مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑی جائے گی ، جہاز کا پورا عملہ مکمل کورونا کٹس گلوز اور ماسک کا استعمال یقینی بنائے۔جہاز میں کریو کے ایک رکن کو میڈیکل اٹینڈینٹ بنایا جائے گا جو بیماری کی صورت مسافر کی دیکھ بحال کرے گا جب کہ جہاز میں کوئی بھی مسافر دوران پرواز اپنی نشست بھی تبدیل نہیں کرسکے گا۔دوران پرواز کسی مسافر کی طبیعت خراب ہونے کی صورت فوری طور پر اے ٹی سی کو اطلاع کی جائے گی اور لینڈنگ کے بعد میڈیکل عملہ ہی حہاز سے متاثرہ مریض کو اتارے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے