کراچی چڑیاگھر کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل

پاکستان

کراچی چڑیاگھر کے اطراف تجاوزات کےخلاف آپریشن ہفتے کی صبح نو بجے شروع کیا جائے گا۔ کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں دوسوسے زائد دکانوں اوردفاتر کو مسمار کیا جائےگا۔

کراچی بھر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن اب شہر کے سب سے بڑے چڑیاگھرپہنچ گیا۔ کے ایم سی حکام کی جانب سے کراچی چڑیا گھر کےگردآپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئیں ہیں۔

سینئرڈائریکٹر بشیر صدیقی کے مطابق آپریشن تین دن تک جاری رہے گا۔ پولیس، رینجرز کے دستےاورہیوی مشینری طلب کرلی گئی۔

آج گارڈن روڈ پر واقع دکانداروں نے سڑک پرٹائرجلا کر روڈ بلا ک کردیا جس کے باعث عوام کوآمدورفت میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں روزگار سے محروم نا کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے