لاپتا افراد کو 7 روز میں رہا کیا جائے، ماہ رنگ بلوچ

دنیا

اسلام آباد :بلوچستان یکجہتی مارچ کے مظاہرین نے مطالبات کے حل کیلئے سات دن کا الٹی میٹم دے دیا۔میڈیا سے گفتگو میں ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ لاپتا افراد کو 7 روز میں رہا کیا جائے یا قانون کے مطابق مقدمات چلائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سی ٹی ڈی کو نوجوانوں کے اغوا سے باز رہنے کی ہدایت کرے، بلوچوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کی سرپرستی میں کمیشن قائم کیا جائے۔ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ تین روز کا وقت دیا گیا تھا مگر وفاق نے وفا نہیں کی، دعوے کیے گئے اور ہمیں بہلانے پھسلانے کے مقاصد کے لیے کمیٹی قائم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہریوں کو ان کے وسائل تک رسائی کی اجازت دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے