قبائلی عوام کو ملانے والا مرغوں کی لڑائی کا انوکھا کھیل

جنوبی ایشیا

چھتیس گڑھ :(پاکستان پوسٹ) بھارت وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں مرغوں کی لڑائی نہ صرف باسیوں کو جوڑ کر رکھتی ہے بلکہ تماشائیوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں بھی کامیاب رہتی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اصیل مرغوں کی لڑائی کو عام طور پر ایک ظالمانہ کھیل سمجھا جاتا ہے لیکن انڈیا کے قبائلی علاقوں میں اس کھیل کی وجہ سے عوام ایک ہو جاتے ہیں۔راجو جو کے ایک مقامی مرغ فائٹر ہیں اور مرغے لڑانے کی قابلیت کے باعث مشہور ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عوام کے پاس تفریح کے لیے کچھ نہیں تھا تو مرغوں کی لڑائی نے دوسرے گاؤں کے لوگوں سے ہمیں ملنے کی سہولت فراہم کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اردگرد بہت سی تبدیلیاں ہوگئی ہیں لیکن صدیوں پرانا یہ کھیل ابھی بھی مقبول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے