خواتین میں کھیلوں کے ذریعے قائدانہ صلاحیت کےفروغ کے لیے امریکی قونصلیٹ لاہور کی جانب سےکرکٹ تربیت کیمپ کا انعقاد

کھیل

لاہور(ویب ڈیسک)امریکی قونصل جنرل کولین کرینویلگی نے آج 12 سے 20 سال کی 25 نوجوان خواتین کو امریکی قونصلیٹ جنرل، پاکستان کرکٹ بورڈ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور گیلیکسی سپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ کرکٹ کوچنگ کیمپ میں خوش آمدید کہا. اس کوچنگ کیمپ میں کرکٹ کے کھیل کے ذریعے صنفی برابری، خواتین کی خود مختاری، قائدانہ صلاحیت اور ٹیم بلڈنگ کو فروغ دیا گیا۔

کیمپ کے دوران نوجوان خواتین نے ٹیم بلڈنگ اور لیڈرشپ کے ہنر کے بارے میں ہاکی کی مایہ ناز کھلاڑی رابعہ قادر اور کرکٹر اور تجزیہ کار مرینا اقبال کے خیالات سے استفادہ کیا اور گفتگو میں حصّہ لیا. شرکا نے پاکستان کرکٹ بورڈ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کیا۔

قونصل جنرل کرینویلگی نے پرصلاحیت شرکا کو بتایا کے خواتین کی تربیت کرنے کے مثبت اثرات ایک فرد تک محدود نہیں رہتے. خواتین کی خود مختاری اور ان کی بات پر توجہ دینے سے خاندان ، معاشرہ اور ملک مضبوط ہوتے ہیں. ان کا کہنا تھا کے کرکٹ کیمپ جیسے پروگرام نئے اور دیرپا روابط بنایں گے اور یہ نیٹ ورک ایسی نوجوان خواتین پر مشتمل ہوگا جو کھیلوں کے ذریعے مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے