دوران میچ کوہلی نے مجھ پر تھوکا: سابق جنوبی افریقی کپتان کا دعویٰ

کھیل

جنوبی افریقا کے سابق کپتان ڈین ایلگر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک میچ کے دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ان پر تھوکا جس کے بعد انہوں نے کوہلی کو دھمکایا تھا۔

ڈین ایلگر نے یہ دعویٰ ’بیٹ وے ساؤتھ افریقا‘ نامی یوٹیوب چینل پر ہونے والے پوڈکاسٹ میں کیا جس میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ ‘کیا آپ کی کبھی کوہلی یا ایشون سے لڑائی ہوئی ہے؟’

جواب میں سابق کپتان بولے ‘یہ میرا اور کوہلی کا پہلا سامنا تھا جب ہم بھارت میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے گئے تھے، بھارت کی وہ وکٹیں مذاق تھیں، جب میں بیٹنگ کے لیے آیا تو ایشون اور جڈیجا کے خلاف خود کو سنبھالے ہوئے تھا کہ کوہلی نے مجھ پر تھوکا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے