جنوبی افریقہ اورقومی کرکٹ ٹیم کے درمیان میچ کا فیصلہ آگیا

کھیل

بنونی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے جنوبی افریقا کی انوی ٹیشن الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔بنوبی میں کھیلے گئے تین روزہ پریکٹس میچ میں جنوبی افریقا انوی ٹیشن الیون نے پہلی اننگز 318 رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے بھی اپنی پہلی اننگز 306 رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہر علی اور بابر اعظم نے سنچریاں سکور کی تھیں۔انوی ٹیشن الیون نے دوسری اننگز 182 رنز پر ڈکلیئر کر دی اور پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 195 رنز کا ہدف 41 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔حارث سہیل نے 73 اور امام الحق نے 66 رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے