سپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی، مداحوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

کھیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان نے پانچ سال کی پابندی کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے باعث آئندہ سال ستمبر میں ان پر کرکٹ کے دروازے دوبارہ کھلنے مکا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان نے پابندی کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بحالی پروگرام میں شرکت کے خواہشمند ہیں اور اگر انہوں نے اس پروگرام میں شمولیت اختیار کر لی تو پی سی بی سے تعاون پر ستمبر 2019ءسے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے اہل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم انسداد کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی پابندی کے شکار کسی بھی کھلاڑی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے سکتا ہے جبکہ شرجیل خان پہلے ہی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے اپنی سزا پرنظر ثانی کی اپیل کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے