جنوبی افریقا کیخلاف پاکستانی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان

کھیل

جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کےلئے پاکستان کی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی آل راونڈر فیلوکوائیو کے درمیان صلح کے بعد سرفراز احمد کی بطور کپتان ٹیم میں شمولیت نے ’آل از ویل ‘کا اشارہ دے دیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ اس بار فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے ۔

دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک ،محمد حفیظ، بابر اعظم ،فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، آصف علی، حسین طلعت، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان شنواری اور حسن علی شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں سنچری اسکور کرنے کے باوجود اوپننگ بیٹسمین امام الحق مختصر دورانیے کی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

گزشتہ روز جنوبی افریقا نے بھی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے میچز یکم، تین اور چھ فروری کو کھیلے جائیں گے۔

5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں اب تک 3 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے 2 جنوبی افریقا اور ایک پاکستان نے جیتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر ہے جہاں انہیں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے