نوبل امن انعام کے لیے صدر ٹرمپ کے نام کی تجویز پر جاپان کی وضاحت

دنیا

جاپانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شنزوآبے نے نوبل انعام برائے امن کے لیے صدر ٹرمپ کا نام خود سے نہیں بلکہ امریکی صدر کی درخواست پر تجویز کیا۔جاپانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے وزیراعظم شنزوآبے نے اس سال کے نوبل امن انعام کے لئے صدر ٹرمپ کا نام خود امریکی صدر کی درخواست اور خواہش پر تجویز کیا ہے۔ جاپانی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اخبار کو بتایا کہ اس حوالے سے امریکی صدر کے دعویٰ میں کوئی صداقت نہیں۔قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جاپانی وزیراعظم نے انہیں شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر نوبل انعام برائے امن کے لیے نامزد کیا ہے اور اس کے لیے وزیراعظم شنزوآبے نے پانچ صفحات پر مشتمل خوبصورت خط تحریر کیا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس کے نوبل امن انعام کی نامزدگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور جاپانی وزیراعظم نے امریکی صدر کا نامزد تجویز کردیا ہے۔ نوبل انعام کا اعلان رواں برس اکتوبر میں کیا جائے گا۔ قوانین کے تحت کوئی بھی شخص کسی بھی شخص کا تجویز کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے