جلاؤ گھیراؤ کیس: سپیشل پراسیکیوٹر نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار دیدیا

پاکستان

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ کیس کے سات مقدمات کی سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹرنے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہیں، گواہوں کے بیانات موجود ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں کو حساس تنصیبات جلانے اور عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا تھا۔

بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی ۔

یاد رہے کہ 24 فروری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی 9 مئی کے جلاؤگھیراؤ اور دیگر سے متعلق 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے