بھارت میں دو مختلف واقعات میں غیر معیاری شراب پینے کے باعث 70 افراد ہلاک اور 27 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاستوں اترپردیش اور اتر کھنڈ میں ایک ہی روز میں دو مختلف واقعات میں غیر معیاری شراب پینے کی وجہ سے مجموعی طور پر 39 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ 27 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرین کے طبی معائنے اور میڈیکل ٹیسٹ میں موت کی وجہ غیر معیاری شراب ثابت ہوئی ہے جس کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں جب کہ ناسازی طبیعت پر 27 افراد زیر علاج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 46 افراد اترپردیش اور 24 اترکھنڈ میں ہلاک ہوئے، ان افراد نے ایک تقریب کے دوران یہ شراب پی تھی۔ پولیس نے غیر معیاری شراب بنانے اور فروخت کرنے والے 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب صوبائی حکومت نے غیر معیاری شراب کی سپلائی روکنے میں ناکامی پر 12 پولیس اہلکار اور 23 دیگر سرکاری اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔