دوسال سے برقرار کپتان کی کپتانی پر سوال نہیں اٹھنا چاہیے، مصبا ح الحق

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے قریب آکر پتا نہیں کپتانی پر بحث کیوں چھڑجاتی ہے؟ جو شخص دو سال سے کپتان ہے اس کے بارے میں کپتان کا سوال ہی نہیں اٹھنا چاہیے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصبا ح الحق نے کہا کہ ساو¿تھ افریقا کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن ہے، ٹیم ساو¿ تھ افریقا میں اچھا نہیں کھیل سکی، آسڑیلیا، انگلینڈ اور ساو¿تھ افریقا کے ٹورز کو خصوصی پلان کرنا چاہیے اس لیے لمبی پلاننگ سے وہاں کی کنڈیشنز میں کھیلا جاسکتا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ پچھلے پی ایس ایل سے زیادہ اب مضبوط ٹیمیں ہیں، پاکستان میں میچ ہونے سے نوجوانوں میں کرکٹ کھیلنے کا شوق پیدا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے